شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو ان کے والد سنجیدہ نہیں لیتے تو ہم کیوں لیں،15سالہ اقتدار کے دوران سندھ کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آج بھی میثاق جمہوریت پر عمل کر رہی ہے، جب زرداری لب کشائی کریں گے تو پھر ہم بھی جواب دیں گے، بلاول کی باتوں کی تردید خود آصف زرداری کر دیتے ہیں، پیپلز پارٹی نے 15 سالہ اقتدار کے دوران سندھ کا بیڑا غرق کر دیا، الیکشن لڑنا ہے تو کارکردگی کی بنیاد پر لڑے
Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry.