"Asma Bhutto Zardari Reaffirms Commitment to Eradicate Tuberculosis on World TB Day”

1کراچی24 مارچ 2025 پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے عالمی یومِ تپ دق (ٹی بی) کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج کے دن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اس مہلک بیماری کے خاتمے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ ٹی بی صرف ایک طبی مسئلہ نہیں بلکہ ایک سماجی انصاف کا مسئلہ بھی ہے، جو سب سے زیادہ کمزور طبقات کو متاثر کرتا ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ٹی بی کا بوجھ سب سے زیادہ ہے، لیکن ہم ایک باہمت اور پرامید قوم بھی ہیں۔ حکومت پاکستان عالمی اداروں، طبی ماہرین اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر صحت کے نظام کو مضبوط بنانے، بیماری کی بروقت تشخیص اور مفت، مؤثر علاج کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ خاتون اول نے کہا کہ بطور عوامی صحت کی علمبردار، میں پاکستان کو ٹی بی سے پاک بنانے کے سفر میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پُرعزم ہوں۔ ہمیں اس بیماری سے جڑے منفی تاثرات کو ختم کرنا ہوگا، ٹیسٹنگ کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی اور مریضوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہوگا۔ جب اس بیماری کی روک تھام، علاج اور شفا یابی کے وسائل ہمارے پاس موجو…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے